5 نومبر 2026 - 11:12
ایرانی اسپیکر:امریکی عوام نے ٹرمپ حکومت کی جنگ پسندی کو نہ کہہ دیا

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی انتخابات کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام نے جنگ پسندی کی مخالفت کرتے ہوئے جنگ کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ کی نئی حکومت اپنے عوام کی خواہشات سے غداری کرتے ہوئے بین الاقوامی بلیک میلروں اور بھتہ خوروں کے مفادات کا تحفظ کرے گی تو اسے ایران کی جانب سے سخت اور خوف ناک جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہلِ بیت(ع) انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی انتخابات کے نتائج پر بالواسطہ ردعمل دیتے ہوئے جنگ کے خلاف امریکی عوام کی خواہش کا حوالہ دیا اور امریکی حکومت کی جنگ پسندی کے حوالے سے واضح انتباہ جاری کیا۔

قالیباف نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں لکھا:چاہے ضمیر کی آواز پر یا زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے دباؤ کے تحت، امریکی عوام نے جنگ کو ’نہ‘ کہہ دیا ہے اور ہم بھی اس پیغام کی تائید کرتے ہیں۔

اگر امریکی حکومت اپنے عوام کی خواہشات سے غداری کرتے ہوئے بین الاقوامی آقاؤں اور بھتہ خوروں کی خدمت کرے گی تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ ہمارا جواب امریکی حکومت کے لیے ایک بھیانک خواب بن جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha